لاک ڈاؤن کے پیش نظر یوتھ کانگریس نے نوئیڈا میں آج چھٹے دن غریب لوگوں کے درمیان کڑھی چاول تقسیم کیا۔
کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی کی ہدایت پر یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں یوتھ کانگریس نے مسلسل چھٹے دن ضرورت مند اور مجبور، تقریباً 250 لوگوں میں کڑھی چاول تقسیم کیا۔
اس موقع پر ضلع صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ کانگریس کے سپاہی ان مشکل حالات میں عام آدمی کے ساتھ ہیں، جو شخص محنت کر کے اپنا پیٹ بھر رہا تھا آج وہ بہت پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کانگریس پارٹی کے کارکنان کا عزم ہے کہ کوئی غریب اور مزدور کھانے کے بحران سے دوچار نہ ہو۔ پرینکا جی نے فون پر سبھی اضلاع میں ہمارے تمام کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کی خدمت میں مصروف رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کہیں نہ کہیں لنگر لگا کر غریبوں کو کھانا پہنچائیں۔
اس موقع پر سینئر رہنما لالہ گجر، سورج دھاما، بیگراج دھاما، ارون ناگر، امیت پردھان، سندر نیتا، سندیپ تومر، جوگی ناگر کے علاوہ دیگر کانگریس کارکنان موجود تھے۔