ETV Bharat / city

نوئیڈا: طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں نوجوان گرفتار - کشمیر کی رہائشی ایم بی اے کی طالب علم

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی پولیس نے ایک طالبہ کو چھیڑنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ طالبہ اور ملزم دونوں کا تعلق کشمیر ہے۔

کشمیری طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر نوجوان پولیس کی حراست میں

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 4:01 PM IST

پولیس کے مطابق نوئیڈا میں واقع کالج میں داخلہ لینے کے لئے کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کا تعاقب کرتے ہوئے ایک نوجوان گریٹر نوئیڈا آیا تھا۔ طالبہ کا الزام ہے کہ گاندربل کشمیر کا رہائشی شاہد حسین اس کا تعاقب کرتا ہے۔ لڑکی نے ہفتہ کے روز لڑکے پر ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا۔ طالبہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

نالج پارک پولیس کے مطابق کشمیر کی رہائشی ایم بی اے کی طالبہ نالج پارک کالج میں زیر تعلیم ہے۔ اس نے شکایت میں بتایا کہ شاہد حسین، جو کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے پیچھے گریٹر نوئیڈا پہنچ گئے ہیں۔ ملزم فی الحال اپنے دوست کے ساتھ دہلی میں مقیم ہے۔

مزید پڑھیں: بنارس: اب تک نہیں سنبھلے بنکر، حکومتی امداد کے منتظر

لڑکی کے مطابق ویلنٹائن ویک میں ملزم نے طالبہ کو پرپوز بھی کیا۔ جس پر طالبہ نے اسے ڈانٹا۔ ملزم پھر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔ اس نے ایک بار پھر طالبہ کا تعاقب کیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.