ETV Bharat / city

گوتم بدھ نگر: یوگی حکومت انتخابی وعدے پورے کرنے میں ناکام: عام آدمی پارٹی - योगी सरकार वादों को पूरा करने में विफल

عام آدمی پارٹی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کل گوتم بدھ نگر کے دادری قصبے کے دورے پر سوالات اٹھائے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جادون نے کہا ہے کہ یوگی حکومت کے اقتدار کی مدت میں محض 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں،پانچ سال قبل بی جے پی نے جو انتخابی وعدے پورے کئے تھے وہ کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا ہے۔

bhupender jadaun
بھوپیندر جادون
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 6:24 PM IST

بھوپیندر جادون نے کہا کہ یوگی حکومت کے دور میں ضلع کے تینوں اتھارٹی میں بدعنوانی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سی اسکیمیں سنگ بنیاد رکھنے تک محدود ہیں اور چلہ ایلیویٹڈ روڈ، سالار پور ایلیویٹڈ روڈ کا کام نامکمل ہے۔ پانچ سالوں میں نوئیڈا میں کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا اور یمنا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کی تحریک چل رہی ہے، کسانوں کی آبادی اور گھروں کو ایئرکنڈیشنڈ دفتر میں بیٹھے بدعنوان عہدیداروں نے اتھارٹی کے نام رجسٹرڈ کر دیا اور اگر کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوئے تو آنے والے وقت میں ضلع میں مزید بڑی تحریکیں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ: پیس پارٹی اور راشٹریہ علماء کونسل کا اتحاد، دیگر سیاسی پارٹیوں کو اتحاد کی دعوت

بھوپندر جادون نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کسانوں سے ملنا چاہیے اور ان کے مسائل کو حل کرنا چاہیے ۔یہاں بنیادی سہولیات جیسے بجلی ، سڑکیں ، نالے اور سیور لائن سے لوگ محروم ہیں اور جہنمی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.