پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران وہاں پکڑی گئی خواتین نے اپنی آپ بیتی بیان کی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روز گار ہو گئیں تھیں۔زریعہ معاش نہ ہونے کے باعث مجبوراً اس پیشہ کو اختیار کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (زون II) انکور اگروال کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سیکٹر 122 کے سی بلاک میں واقع ایک مکان میں مبینہ طور پر جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے وہاں چھاپہ مارا۔ اگروال نے بتایا کہ پولیس نے مبینہ ہیڈمسٹریس سمیت دو خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ موقع سے متعدد قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر عبد القادر نے اس مہم کی قیادت کی۔
دوران تفتیش گرفتار خواتین نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہوگئیں تھیں۔ اس لئے اس کاروبار میں اتر گئیں۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ گینگ کے افراد مختلف ذرائع سے گراہکوں سے رابطہ کرتے تھے اور ان سے کثیر رقم وصول کرتے تھے۔