کوتوالی سیکٹر-20 نوئیڈا اتر پردیش کے علاقے میں سیکٹر 2 کے A-35 میں واقع فیکٹری کے تہہ خانے میں دیوار گرنے سے دو مزدور دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں مزدوروں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ واقعہ کے بعد ٹھیکیدار اور وہاں کام کرنے والا ایک اور مزدور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
نوئیڈا کے A-35 سیکٹر 2 میں واقع بیسٹ چوائس انٹرپرائزز کمپنی کے تہہ خانے میں کچھ تعمیراتی کام ہو رہا تھا، یہ کام عمارت کے مالک گروپریت سنگھ لیکھی کروا رہے تھے اور اس کام کا ٹھیکہ راجو نامی ٹھیکیدار کو دیا گیا تھا۔ اس تعمیراتی کام میں تہہ خانے میں تین مزدور کام کر رہے تھے۔ اسی دوران زیر تعمیر دیوار ان پر گر گئی جس کے نیچے دو مزدور دب گئے۔ جس کے بعد کہرام مچ گیا۔ راجیش نامی گارڈ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال میں داخل کرایا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا ٹریفک پولیس نے شروع کیا ہیلمٹ بینک
اے ڈی سی پی نوئیڈا رنوجے سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ دیر رات پیش آیا اور یہاں راجو نامی ٹھیکیدار تعمیراتی کام کر رہا تھا۔ اسی وقت ان تینوں مزدوروں کے ساتھ یہاں آگئے۔ دیوار گرنے سے تین میں سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔جن میں سے ایک کی شناخت آلوک واٹس ساکن مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واقعہ کے بعد راجو نامی ٹھیکیدار اور تیسرا مزدور موقع سے فرار ہو گئے۔