ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن میں انکاؤنٹر، تین بدمعاشوں کو گولی لگی - انکاؤنٹر کے دوران تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں سورج پور تھانہ پولیس اور ایس او جی کی پولیس ٹیم نے گذشتہ رات مشترکہ کارروائی میں ایک انکاؤنٹر کے دوران تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔

لاک ڈاؤن میں انکاؤنٹر، تین بدمعاشوں کو گولی لگی

author img

By

Published : May 21, 2020, 11:00 PM IST

انکاؤنٹر کے دوران تین بدمعاشوں کو گولی بھی لگی۔ پولیس ٹیم کو بدمعاشوں کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ کنٹینر میں چھپ کر نوئیڈا کی طرف آ رہے ہیں۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے سیکٹر 143 میں شرپسندوں کو حصار میں لیا۔ خود کو پولیس سے گھرا ہوا دیکھ کر، بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران، تینوں بدمعاش صدام، ستار اور پنکج کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

لاک ڈاؤن میں انکاؤنٹر، تین بدمعاشوں کو گولی لگی

بدمعاشوں کے پاس سے ایک لوٹ کا کنٹینر اور تین طمنچہ اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کچھ دن پہلے لوٹ مار کی تھی۔

ڈی سی پی سنٹرل انکور اگروال (زون سیکنڈ) کے مطابق پولیس اور شرپسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار شرپسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ان چاروں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیم رات سے ہی جگہ-جگہ چھاپے مار رہی ہے۔ ان شرپسندوں نے 15/16 مئی کی درمیانی شب سورج پور گول چکر کے قریب انووا کار سے اوؤر ٹیک کر کے کولر سے بھرا ہوا کنٹینر کی لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے پولیس ٹیم ان بدمعاشوں کی تلاش کر رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.