گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ دہلی سے ملحق یوپی کے صنعتی شہر گریٹر نوئیڈا کی ایکو ٹیک III کی 3 فیکٹریوں میں آگ لگ گئی۔تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے،ان فیکٹریوں میں فوڈ پروسیسنگ کا کام ہوتا تھا۔وہیں اس سے قبل نوئیڈا میں سیکٹر 100 کے سنچری اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں منگل کی شام اچانک آگ لگی تھی۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی۔ تاہم اس سے قبل سیکیورٹی گارڈز نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تھا۔ سوسائٹی کے آر ڈبلیو اے کے صدر پون یادو نے بتایا کہ آگ لگنے کےوقت کوئی بھی شخص فلیٹ میں موجود نہیں تھا۔