ETV Bharat / city

قانون کی بالادستی ہی جمہوریت کا حسن ہے: پولیس کمشنر - نوئیڈا ای ٹی وی بھارت خبر

نوئیڈا پولس کمشنر آلوک سنگھ نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ قانون کی بالادستی قائم رہے تاکہ بغیر کسی دباؤ کے غیر جانبداری سے امور انجام پائیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ انتخاب کا عمل منصفانہ ہو۔

پولیس کمشنر
پولیس کمشنر
author img

By

Published : Nov 11, 2021, 7:48 PM IST

ریاست اترپردیش میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات اور رواں برس منعقد ہونے والے سب انسپکٹر کی بھرتی کے امتحان کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے نوئیڈا کے پولیس کمیشنر کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ پولیس کمشنر آلوک سنگھ، ایڈیشنل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر لو کمار اور ایڈیشنل پولیس کمشنر ہیڈ کوارٹر پشپانجلی نے اس سلسلے میں پولیس افسران کو ہدایت دی۔

پولیس کمشنر

پولس کمشنر آلوک سنگھ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ قانون کی بالادستی قائم رہے۔تاکہ بغیر کسی دباؤ کے غیر جانبداری سے امور انجام پائیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ انتخاب کا عمل منصفانہ ہو۔ سب انسپکٹر بھرتی کا امتحان مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائینگے کہ امتحان میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار اور ایگزیکٹو باڈی کے لوگوں کی ڈیوٹی ایسے امتحانی مراکز پر نہ لگائی جائے جہاں ان کا کوئی قریبی رشتہ دار امتحان میں شریک ہو رہا ہو۔ امتحان کے وقت ایک عام فلائنگ اسکواڈ کو تعینات کیا گیا جائے گا جوامتحان کے دوران جاری ہر سرگرمیوں نظر رکھ سکیں گے ۔

ڈی سی پی کرائم ابھیشیک جھا کو تمام امتحانی مراکز کا دورہ کرنے اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ گائڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امتحان کے دوران بجلی کی سپلائی میں خلل نہ پڑے اس بات کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر امتحانی مرکز پر کنٹرول روم کا قیام، پولیس کی مناسب نفری کی ڈیوٹی، دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جائے گا۔ امتحانی مراکز پر خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی۔ تمام امتحانی مراکز پر پارکنگ اور ایمبولینس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
سب انسپکٹر کی براہ راست بھرتی کا آن لائن امتحان 12 نومبر سے 3 دسمبر تک تین شفٹوں میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ یوپی پولیس کلرک، اکاؤنٹس اور خفیہ اسسٹنٹ کیڈر سروس کا آن لائن امتحان 4 دسمبر اور 5 دسمبر کو ہر روز دو شفٹوں میں منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: کالونی مکینوں کا بنیادی سہولیات کو لے کر احتجاج

آئندہ انتخابات کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے لائسنس یافتہ اسلحے کی فہرست منگوائی جائے گی اور اسے ملایا جائے گا۔ایسے عناصر جو انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ان کی فہرست تیار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ میٹنگ میں ڈی سی پی سطح کے کئی افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.