دیویندر گجر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تنویر حسین سماجوادی پارٹی کے بانی اور سرپرست ملائم سنگھ یادو کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے۔
ذمہ داری ملنے کے بعد تنویر حسین نے کہا کہ میں سبھی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں کوئی کمی نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا:بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے،سماجوادی پارٹی
اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے سابق ترجمان اور ضلع میڈیا انچارج کنور بلال برنی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی میں ہر کارکن کو عزت ملتی ہے۔ تنویر حسین سماج وادی پارٹی میں لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری پوری طرح نبھائیں گے۔