ETV Bharat / city

ہسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی - پولیس آگے کی تحقیقات کر رہی ہے

پولیس کے مطابق مریض کورونا متاثر ہونے کے باعث ذہنی تناؤ میں تھا، اس لیے اس نے ایسا قدم اٹھایا۔

Kailash Hospital
کیلاش ہسپتال
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 8:28 PM IST

دہلی سے متصل علاقہ نوئیڈا کے سیکٹر 27 میں واقع کیلاش ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض خودکشی کر لی ہے۔ مریض نے ہسپتال کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

کیلاش ہسپتال

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہدرہ کے رہنے والے 51 سالہ سنیل گزشتہ 18 اپریل کو کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔ ان کا علاج کیلاش ہسپتال میں چل رہا تھا۔

جمعہ کے دن 51 سالہ سنیل نے ہپستال پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ ہسپتال کا عملہ متاثر کو فوری ہسپتال کے اندر اٹھا کر لے آیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے پیش نظر گرودوارہ سمیتی کا مثالی قدم

پولیس ترجمان ابھینیندر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ مریض کورونا متاثر ہونے کے باعث ذہنی تناؤ میں تھا۔ گھر والوں نے بھی کسی طرح کی کوئی شکایت نہیں کی اور لاش کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ پولیس آگے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ہسپتال بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مہیش شرما کا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.