ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں پولیس نے امتحان گاہ میں پیسے لے کر پر پرچہ حل کرانے والے اور غلط طریقے سے سرکاری ملازمت دلانے والے ایک گینگ کو بے نقاب کیا۔ پولیس نے اس گینگ کے چیف سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں دہلی پولیس کے دو کانسٹبل بھی شامل ہیں۔
یہ گینگ مسابقتی امتحانات میں درخواست دہندگان کی جگہ امتحان سولورز (examination solvers) کو بٹھا کر دلی پولیس و دیگر محکمہ میں اب تک تقریباً 100 لوگوں کی نوکریاں دلا چکا ہے۔ اس گینگ کے پاس سے دہلی پولیس نے تین کاریں، 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقد، دو وردی، موبائل اور جعلی دستاویزات ضبط کیے ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر برائے لاء اینڈ آرڈر لو کمار نے بتایا کہ ملزم دنیش جوگی اس گینگ کا سرغنہ ہے۔اس نے خود سولورز بٹھا کر وزارت دفاع میں بطور 'اے ایس او' کی نوکری حاصل کی اور وہ کچھ دن میں نوکری جوائن کرنے والا بھی تھا۔ اس سارے معاملوں میں ملوث دو کانسٹبل رویندر منڈکا اور منجیت ویلکم پولیس اسٹیشن، دہلی میں تعینات ہیں۔
شیو کمار دہلی پولیس امتحان میں درخواست دہندہ کے لیے ارپت امان اور دنیش سولورز کے طور پر ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے ساتھ ہی ہریانہ کے سونو اور مکیش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سولورز بٹھا کر نوکری دلانے کے لئے 10 سے 20 لاکھ روپے لیے جاتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ سیکٹر 62 میں واقع 'اے ون ڈیجیٹل ژون' میں دہلی پولیس کانسٹیبل کے عہدے کے لئے ایک امتحان تھا۔ یہ تینوں سولوورز دوسرے درخواست دہندگان کی جگہ پر امتحان دینے آئے تھے۔ شک کی بنیاد پر وہاں پکڑے گئے۔
کوتوالی سیکٹر 58 پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تفتیش کے بعد دیگر 6 ملزمان کو سیکٹر 62 سے گرفتار کیا گیا۔ اے سی پی دوم رجنیش ورما نے بتایا کہ دہلی پولیس کے دونوں کانسٹیبل گینگ لیڈر کو سولورز مہیا کراتے تھے۔ گینگ میں شامل ملزم درخواست سے لے کر امتحان دینے تک کام کرتا تھا۔ ایک ایپ کے ذریعہ درخواست دہندہ اور سولوورز کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے، وہ اس طرح کی تصویر تیار کرتے تھے اور جعلسازی کرتے تھے۔
امتحان سنٹر پر شناخت ظاہر کرنے کے لئے جعلی طریقے سے بلبھ گڑھ سے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنواتے تھے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ' ا س معاملے انکم ٹیکس انسپکٹر اور وزارت داخلہ امور کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
مقدمہ کی بنیاد پر ارنب کے خلاف الزمات ثابت نہیں ہوتے
اطلاع کے مطابق انکم ٹیکس انسپکٹر پکڑے گئے ملزم کا رشتہ دار ہے۔ اے سی پی کا کہنا ہے کہ یہ گینگ گذشتہ تین سالوں سے سرگرم ہے۔ تقریبا 100 کے قریب لوگوں کو نوکریاں دلا چکا ہے۔ امتحان کے لیے ایک درخواست گزار 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ مزید دہلی این سی آر کے مختلف مقامات پر ہونے والے مسابقتی امتحانات میں دھوکہ دہی کا کام کرتا تھا۔ دوران امتحان گینگ کی ممبرز ان سالوورز کو امتحانی مراکز پر لے جاتے تھے۔