ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) شردھا پانڈے نے کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول اور آئندہ تہواروں بشمول گاندھی جینتی، نوراتری، عید میلادالنبی، والمیکی جینتی وغیرہ کے سلسلے میں جاری کردہ مینڈیٹ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
شردھا پانڈے نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر تک عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی دوری کے بغیر کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ کسی بھی عوامی سرگرمی پر 11 بجے سے صبح 6 بجے تک پابندی ہوگی۔
کسی بھی قسم کی سماجی، سیاسی، کھیلوں کی تفریح ، ثقافتی، مذہبی، تہوار سے متعلق سرگرمیاں اور دیگر اجتماعات بغیر کسی اجازت کے نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
نوئیڈا کے مختلف مقامات پر دو اکتوبر سے قانونی امدادی پروگرام
سنیما ہالز، اسپورٹس اسٹیڈیمز وغیرہ میں 50 فیصد سے زیادہ کی تعداد جائز نہیں ہوگی۔ سوئمنگ پول کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔