ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر، قصبہ اور خطے میں دیوالی کے موقعے پر درپیش مسائل کے حل اور اس کے ازالے کے لیے ایک لائحہ بھی عمل تیار کیا گیا۔
جیور تھانہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی کام سے باز رہیں جس سے قصبے، علاقے اورشہر کی فضا خراب ہو ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے تمام معززین افراد سے اپیل کی کہ وہ باہمی محبت اور بھائی چارے کے ساتھ دیوالی اور دیگر تہواروں کو پر امن طریقے سے منائیں۔
اس دوران قصبے اور خطے کے تمام معززین نے عہدیداروں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ دیوالی اور دیگر تہوار پہلے کی طرح پر امن اور خوش اسلوبی سے منائے جائیں گے۔
ڈپٹی کلکٹر گنجا سنگھ نے شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں دیوالی کے موقع پر سبز پٹاخے استعمال کرنے کی تلقین کی، جیور کوتوالی انچارج اجئے کمار اگروال کے علاوہ قصبے اور علاقے کے سیکڑوں معززین بھی اس میٹنگ میں موجود رہے۔