سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کو ہفتہ کے روز نوئیڈا کلیکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں قومی یکجہتی دن کے طور پر منایا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو منیندر ناتھ اپادھیائے نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں افسروں اور عملے کو قومی یوم یکجہتی کا حلف دلایا۔
افسران کو قومی یکجہتی کا حلف دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہر ایک شخص کو ملک کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے خود کو وقف کرنا چاہئے اور وطن عزیز میں بھی یہی پیغام پہنچانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔‘‘
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریات اور ملک کے لئے انکی خدمات کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’پٹیل کا فلسفہ زندگی ہم سب کے لیے ایک مثال ہے۔‘‘
انہوں نے اس موقع پر موجود افسران اور عملہ سے قومی اتحاد و سالمیت کو مضبوط بنانے کے لئے سب کو تعاون کرنے کی درخواست کی۔