ETV Bharat / city

'اترپردیش میں عآپ بہترین متبادل ثابت ہوگی'

عام آدمی پارٹی دہلی کے رکن اسمبلی اور نوئیڈا پنچایتی الیکشن کے انچارج راجیندر پال گوتم نے کہا کہ اترپردیش کی عوام حکومتی جبر اور سماجی عدم تحفظ سے خوفزدہ ہے اس لیےعوام کسی تبدیلی کی منتظر ہے ایسے میں عام آدمی پارٹی بہترین متبادل ثابت ہوگی۔

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 10:44 PM IST

rajinder pal gautam
نوئیڈا پریس کلب میں صحافیوں سے مخاطب راجندر پال گوتم

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا پریس کلب میں صحافیوں سے مخاطب راجندر پال گوتم نے کہا کہ اترپردیش کی عوام حکومتی جبر اور سماجی عدم تحفظ سے خوفزدہ ہے، نظم و ضبط کی صورت حال بد سے بدتر ہے، بد عنوانی اپنے عروج پر ہے اس لیے یوپی کی عوام کسی تبدیلی کی منتظر ہے، ایسے میں عام آدمی پارٹی بہترین متبادل ثابت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی معاشی ترقی اور سماجی انصاف کو اپنی ترجیح بنانے کا عہد کیا تھا، جس کی مثال دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پیش کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اترپردیش اور مرکزی حکومت سے ہر آدمی پریشان ہے، کسانوں سے ان کی زمین چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے، کسان سڑکوں پر ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، وہ شدید سردی میں بے یار و مددگار سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں لیکن حکومت کمبھ کرن کی نیند سوئی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح دہلی میں عام آدمی پارٹی نے صاف شفاف حکومت قائم کر کے لوگوں کو دکھایا ہے کہ اترپردیش میں بھی عوام اسی طرح کی حکومت کی خواہش رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.