ETV Bharat / city

پی پی ای کٹس میں لاپروائی کے سبب انتظامیہ حرکت میں - ضلعی اسپتال کے کوڑے دان میں پی پی ای کٹس

نوئیڈا کے ایک ضلعی ہسپتال کے عام کوڑے دان میں پی پی ای کٹس ملنے سے مزید انفیکش کے بڑھنے کا خدشہ لاحق ہے، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس بابت برتی گئی لاپروائی کے تعلق سے تفتیش کا حکم دیا گیا ہے۔

پی پی ای کٹس میں لاپرواہی کے سبب انتظامیہ حرکت میں

author img

By

Published : May 31, 2020, 5:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے ضلعی اسپتال کے کوڑے دان میں پی پی ای کٹس ملنے سے انتظامیہ حرکت میں آگیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہاں ہسپتال میں استعمال ہونے والی پی پی ای کٹس کو عام کوڑے دان میں پھینک دیا گیا جس سے مزید انفیکشن کے بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کورونا وائرس انفیکشن سے بچنے کے لئے ڈاکٹرز کو دی جانے والی پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کٹ (پی پی ای کٹ) کا استعمال کووڈ گائیڈ لائن اور بایو میڈیکل ویسٹ کے ضابطے کے تحت کیا جاتا ہے۔

لیکن نوئیڈا کے ضلعی ہسپتال میں استعمال کے بعد عام کوڑے دان میں پی پی ای کٹ پھینک دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں کافی تشویش کا ماحول ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

اس سارے معاملے کے تعلق سے ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سی ڈی او انیل کمار نے کہا کہ اس بات کی تفتیش کرنا ضروری ہے کہ ان پی پی ای کٹس کو کس نے پھینکا ہے۔

کووڈ گائڈ لائن اور بایومیڈیکل ضابطے کے مطابق ہی ان کیٹس کو ضائع کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لئے ہسپتال میں سرخ، سیاہ، پیلا اور سفید رنگ کے کوڑے دان پہلے سے رکھے گئے ہیں۔

پی پی ای کٹ استعمال کے بعد ہائپوکلورائٹ میں ڈبویا جاتا ہے، اور بعد میں اسے پیک کرکے قرنطینہ مراکز سے نکلنے والے کوڑے کے پیلے تھیلے میں جمع کرا کر بایومیڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ بھیجنا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.