اترپردیس کے نوئیڈا میں مقامی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی حکومت کی ساڑھے چار سال مکمل ہونے پر کامیابیوں اور حصولیابیوں کا کا گیت گاتے رہے ہیں۔
اتوار کو اندرا گاندھی آرٹ سینٹر سیکٹر 6 میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے ریاستی حکومت کی ساڑھے چار سال کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے دیگر عوامی مفاد کے کاموں کے بارے میں معلومات دی، لیکن صحافیوں کے سوال پر بغلیں جھانکتے رہ گئے۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کے 150 اراکین اسمبلی میرے رابطے میں ہیں: اوم پرکاش راج بھر
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کووڈ وبا کے دوران ضلع میں بہتر کام ہوئے ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے بارے میں بتایا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی پہلے سے بہتر ہے۔ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راکیش ٹکیت نے کسان رہنما کو یرغمال بنائے جانے کا الزام عائد کیا
بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی
انہوں نے مزید بتایا کہ اجولا اسکیم کے تحت ضلع میں 33545 مستحقین کو گیس کنکشن دیئے گئے۔ نیز پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت اناج دیا گیا۔ 3371 کو روزگار دیا گیا۔
موقع پر مقامی رکن اسمبلی پنکج سنگھ، جیور رکن اسمبلی دھریندر پرتاپ سنگھ، دادری رکن اسمبلی تیج پال ناگر، سی ڈی او انل کمار سنگھ اور کئی عہدیدار موجود تھے۔