ETV Bharat / city

نوئیڈا میں افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 9:38 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر آج ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کرکے انھیں الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

District Magistrate Suhas Lalinakere Yathiraj
ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج بھی کورونا سے متاثر 239 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔

ضلع میں کورونا کے کیسز میں اضافے پیش نظر آج ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے محکمہ صحت، پولیس اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی جس میں تمام افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا کے علاج کے تمام مناسب انتظامات اور ہر ممکنہ علاج کو محکمہ صحت کے عہدیداران یقینی بنائیں اور کورونا کے انفیکشن پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر سطح پر کارروائی کی جائے تاکہ تمام لوگوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے اتھارٹی کے افسران کو گاڑیوں کے مناسب انتظامات اور صفائی ستھرائی کے متعلق بھی ضروری ہدایات دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.