ETV Bharat / city

نوئیڈا پولیس: دہلی میں پھنسے کنبہ کو گھر پہنچا یا

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے وقت پولیس لوگوں کی مدد میں مصروف ہے۔ نوئیڈا سیکٹر 20 تھانہ کی پولیس نے کچھ ایسی ہی مدد کی ہے۔ دہلی میں پھنسے ایک کنبہ کو ان کے گھر نوئیڈا سیکٹر 100 لاکر پہنچایا ہے۔ جس کے نوئیڈا پولیس اہلکاروں کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔

نوئیڈا پولیس: دہلی میں پھنسے کنبہ کو گھر پہنچا یا
نوئیڈا پولیس: دہلی میں پھنسے کنبہ کو گھر پہنچا یا
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 11:36 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پورے بھارت کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، ریاستی حکمرانوں نے بھی حالات کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا ہے۔

نوئیڈا پولیس: دہلی میں پھنسے کنبہ کو گھر پہنچا یا

ان دنوں لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی خدمات میں گھر گھر جا کر راشن پہنچانا، بیماروں کو ہسپتال لے جانا سا تھ ہی ہر وقت لوگوں کی مدد کے لیے ایک پیر پر کھڑے رہنا یقینا قابل ستا ئش ہے۔

اسی درمیان نوئیڈا پولیس نے ایسا کام انجام دیا جس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان انہیں کافی عزت مل رہی ہے۔ دہلی کے لکشمی نگر میں پھنسے ایک کنبہ کو پولیس نے نو ئیڈا کے سیکٹر 100 میں لاکر بحفاظت ان کے گھر پہنچایا ہے۔

دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران پھنسے خاندان کو لانے اور نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں پہنچانے کے بعد متاثرہ خاندان نے نوئیڈا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں دوسرے لوگوں نے بھی پولیس کے اس عمل کی تعریف کی۔

اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاص طور پر دہاڑی مزدوری کرنے والوں کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

دور دراز علاقوں سے رزق کی تلاش میں نکلے ان مزدوروں کے لیے اس لاک ڈاؤن کے وقت میں کہیں رکنا یقینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

پورے بھارت کی مختلف ریاستوں میں پھیلے یہ مزدور ان دنوں اپنے اپنے گھروں کی جانب کوچ کرنے کے لیے بے تاب ہیں ایسے میں نہ ریل کی سہولیات میسر ہے اور نہ ہی بسوں کی۔

ان حالات کے پیش نظر 'مرتا کیا نہ کرتا' مزدور اپنے گھروں کی جانب پیدل نکلنے پر مجبور ہیں، بنگال بہار اتر پردیش اور دیگر ریاستوں کی مزدور دہلی نوئیڈا علاقے سے پیدل ہی گھر جانے پر مجبور ہیں اور ان دنوں ایسی کئی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ مزدور دہلی سے اتر پردیش پیدل ہی پہنچے ہیں، بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مزدور راستے میں بھی ہیں جو بنگال بہار اڑیسہ اتر پردیش کے لیے نکل پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:'خوفزدہ افراد کو اطمینان دلانے کی ضرورت'

ایسے میں ان مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں نظر آرہا ہے، لیکن پولیس اہلکاروں نے ان مزدوروں کا جو تعاون کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.