اسی ضمن میں ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر نوئڈ امیں تمباکو کنٹرول مہم کے تحت آج سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا شیلیندر کمار مشرا،سرکل پولس افیسر شویتاش پانڈے، محکمہ صحت کے افسر کی مشترکہ چھاپہ ماری میں سیکٹر 29 اے برہمپتر مارکیٹ میں دو دکانوں پر ای سگریٹ ملنے پریہ بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
دونوں دکانوں کو سیز کر دیا گیا ہے، اور دو افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔