ETV Bharat / city

نوئیڈا ٹریفک پولیس نے شروع کیا ہیلمٹ بینک

اترپردیش کی نوئیڈا ٹریفک پولیس نے حادثات کو روکنے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ہیلمٹ بینک شروع کیا ہے۔ جس کی شروعات ہیلمٹ مین راگھویندر کمار کی پہل پر کیا گیا۔

Noida police started Helmet bank
Noida police started Helmet bank
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 8:04 PM IST

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ مین راگھویندر کمار کے ساتھ مل کر ایک نئی پہل شروع کی ہے، ضلع میں ہیلمٹ بینک شروع کیا گیا ہے، جس میں لوگوں کو مفت ہیلمٹ دیا جائے گا۔ اس کا مقصد لوگوں کو بیدار کرنا ہے تاکہ سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر قابو پایا جا سکے۔

ویڈیو دیکھیے
ڈی سی پی ٹریفک پولیس آفس، سیکٹر 14 اے نوئیڈا اتر پردیش میں آج ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ مین راگھویندر کمار کے ساتھ مل کر ملک کا پہلا ہیلمٹ بینک شروع کیا ہے۔

ہیلمٹ مین راگھویندر کمار نے بتایا کہ نوئیڈا میں ہیلمٹ بینک شروع ہوا ہے، بغیر ہیلمٹ کے حادثات میں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ لوگوں کو ہیلمٹ کے حوالے سے آگاہی بھی کی جائے گی اور ڈپلیکیٹ ہلمٹ سے بھی بچنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ اس سے ہونے والے نقصان سے لوگوں کو باور کرایا جا سکے۔ اس ہیلمٹ بنک سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اب اگر کوئی باہر کا آدمی کچھ دنوں کے لیے نوئیڈا آتا ہے اور اگر اس کے پاس ہیلمٹ نہیں ہے تو وہ 1 ہفتے کے لیے ہیلمٹ بینک سے مفت ہیلمٹ لے سکتا ہے۔ سب سے پہلے ہیلمٹ بنک کی شروعات گریٹر نوئیڈا کے پری چوک سے ہوئی ہے۔لوگوں کو ہیلمٹ مفت ملے گا ۔ہیلمٹ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو صرف آدھار کارڈ دکھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: ملک کی آزادی کے 75 سال بعد بھی کسان غلام ہیں: ٹھاکر بھانو پرتاپ

مظفرنگر میں 76 لاکھ کی چوری میں ملوث چار افراد گرفتار

وہیں ڈی سی پی ٹریفک گنیش شاہا نے بتایا کہ ہیلمٹ بینک کی شروعات ہیلمٹ مین راگھویندر کمار نے کی ہے، اگر کوئی شخص جلدی میں یا کچھ دنوں کے لیے نوئیڈا آتا ہے تو وہ نوئیڈا ہیلمٹ بینک سے چند دنوں کے لیے لازمی دستاویز دے کر آپ اسے ساتھ لے جا سکتے ہیں، اس مہم میں نوئیڈا ٹریفک پولیس ہیلمٹ والے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.