نوئیڈا کے تھانہ فیز۔3 علاقہ میں پولیس نے تصادم کے دوران ابرار نام کے بدمعاش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابرار کا تعلق اتر پردیش کے ضلع میرٹھ سے ہے۔ تصادم کے دوران زخمی ابرار کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ موقع واردات سے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
ملزم پر لوٹ اور ڈکیتی سمیت آٹھ مقدمے درج ہیں۔ ملزم کے قبضے سے ایک طمنچہ، دو كھوكھا اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا ہے۔