ETV Bharat / city

نوئیڈا: پولیس اور اسمگلر کے درمیان تصادم میں ایک زخمی، دو گرفتار - etv bharta urdu

اتر پردیش کے نوئیڈا پولیس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مقابلے میں فیروزآباد اور اٹاوہ ضلع کے دو زخمی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Clash with police and smuggler, one injured, two arrested_up_noida_upur10010
نوئیڈا
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 1:36 AM IST

اترپردیس کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے اے ٹی ایس گول چکر کے قریب تھانہ بیٹا 2 پولیس اور ٹرک سوار شرپسندوں کے درمیان پولیس مقابلے میں ایک بدمعاش اوم ویر ضلع فیروز آباد اتر پردیش زخمی ہوا، جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ دوسرا بدمعاش راہل تھانہ وید پورہ ضلع اٹاوا اتر پردیش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا، اسے بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے دو طمنچے سمیت ہریانہ کے آفیسر چوائس برانڈ سے بنی شراب کے 50 ڈبے برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں: جنتر منتر معاملے میں تین ملزموں کی ضمانت عدالت نے خارج کی

بدمعاشوں نے بتایا کہ وہ آگرہ کے رہنے والے اونیش نامی شراب اسمگلر کے لیے کام کرتے ہیں۔ اونیش بھی گاڑی کو ٹرک کے آگے آگے چلا رہا تھا جو پولیس کو دیکھ کر بھاگ گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ واقعات مرتب کر کے ان سب کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.