عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کیے گئے لاک ڈاؤن میں زندہ لوگوں کو ہی نہیں بلکہ مرنے والوں کو بھی آزادی نہیں مل رہی۔
قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کا صنعتی شہر نوئیڈا میں ہندو مذہب کے تحت آخری رسوم کی ادائیگی میں لاک ڈاؤن ایک بڑی بندش کی وجہ بنا ہواہے۔
لاک ڈاؤن نے مرنے والوں کی استھیوں کو مقدس ندیوں میں لے جا کر بہانے میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا کردی ہے، جبکہ اب ریاستی حکومت نے ان استھیوں کو بہانےکا فیصلہ کیا ہے۔جس کی اجازت کچھ اصولوں کی بناء پردی جائے گی۔ نوئیڈا کے سیکٹر 94 میں ایک سو سے زیادہ افراد کی استھیاں جمع ہوگئیں ہیں۔
انتظامیہ کے اس موقف پر کہ ان کی استھیوں کو کورونا کے سبب ندی میں بہانے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں ؟ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق جو بھی احکامات اور ہدایات کی جاتی ہیں اس کی بنیاد پر کام کیا جارہا ہے۔