نوئیڈا: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ہونے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں لیکن سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان ابھی سے ہی ٹکٹ کی دعوے داری کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں نوئیڈا میں ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے مہا نگر صدر کنور نادر شاہ کی طرف سے سیکٹر 29 گنگا شاپنگ کمپلیکس میں واقع میڈیا کلب میں پریس کانفرنس میں خود کو امیدواری کے لئے پیش کیا۔
پروگرام میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقہ ہلدونی کے رہنے والے نادر شاہ نوجوان اور فعال رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں اور ہر طبقے میں ان کو مقبولیت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے مقامی رہائشی بھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس جگہ کے بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہیں، جس میں اہم بے روزگاری، مہنگائی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں اور شہریوں کے مسائل دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
- مزید پڑھیں: نوئیڈا: دلت خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا ملزم مہیندر گرفتار
- ملک بھرمیں مسلمانوں کی قیادت کمزور ہوتی جارہی: اسدالدین اویسی
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا اسمبلی حلقہ میں تقریباً 90 ہزار سے زیادہ اقلیتی رائے دہندگان ہیں۔
منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کنور بلال برنی، للٹی یادو، سونو یادو، انوج بھاٹی، کنور سرسا، نبیہ پردھان، تنویر حسین، اتل شرما، کرم ویر سمیت دیگر موجود تھے۔