ETV Bharat / city

یہ نوئیڈا اتھارٹی کا ریشیپسن ہے یا بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر؟ - نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کا ریسیپشن

یوگی حکومت کے دور اقتدار کے چار سال مکمل ہونے پر سرکاری سطح پر یوگی حکومت کی تعریف کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ نوئیڈا اتھارٹی کا ریشیپسن ہے یا بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر؟

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 8:55 PM IST

اس میں کوئی شک نہیں کہ نوئیڈا کی ترقی میں نوئیڈا اتھارٹی کا کلیدی رول رہا ہے۔ لیکن یہ بینر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کس قدر اس وقت بی جے پی کے زیر اثر ہے۔

یہ نوئیڈا اتھارٹی کا ریشیپسن ہے یا بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر؟
یہ نوئیڈا اتھارٹی کا ریشیپسن ہے یا بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر؟

اس وقت نوئیڈا اتھارٹی کا استقبالیہ (ریسپشن) دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کا ریسیپشن نہ ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی کا دفتر یا استقبالیہ ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کا بس چلے تو پوری اتھارٹی کی عمارت پر ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا بینر چسپاں کر دیں۔ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا بالکل احساس نہیں ہوتا کہ یہ نوئیڈا اتھارٹی کا ریشیپسن ہے۔ چاروں طرف سے بی جے پی کے مختلف بینروں سے اسے ڈھک دیا گیا ہے۔

اس طرح یوگی حکومت اپنے چار سالہ کارناموں کو بینرز کے ذریعے دکھا رہی ہے۔ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے نوئیڈا اتھارٹی آتے ہیں جہاں ان کا استقبال بھارتیہ جنتا پارٹی کے بینر کر رہے ہیں۔ کسی بھی آفیسر کی مجال نہیں ہے کہ وہ ان بینروں کو ہٹا دیں۔

اب دیکھنا یہ ہو گا کہ یہ ریسیپشن کب تک بی جے پی کے دفتر کی شکل لئے رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.