ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج 138 نئے کورونا متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7121 تک پہنچ چکی ہے۔
وہیں اس عالمی وبا سے آج صحت یاب ہونے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 51 ہے جبکہ ضلع میں کل 6246 متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں تاہم مجموعی طور پر اب تک 43 مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ اس وقت ضلع میں 927 فعال مریض ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 6 ہزار 348 ہو چکی ہے۔ 57 ہزار 542 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 82 ہزار 383 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 22 ہزار 253 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1403 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔