نوئیڈا: تعمیراتی کمپنی اومیکس بلڈر کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے دفتروں میں صبح سے چھاپہ ماری کی کارروائی جاری ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیمیں نوئیڈا، فرید آباد، گروگرام اور دہلی میں واقع تمام مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں Income tax raids on Omex Builder۔
نوئیڈا کے سیکٹر 93-B میں واقع دی فاریسٹ ایس پی سوسائٹی میں کارروائی جاری ہے۔ انکم ٹیکس کی کارروائی سوسائٹی میں اس لئے اہم ہے کہ Omaxe کے چیف فنانشل آفیسر (CFO) یہاں رہتے ہیں۔ کمپنی کے تقریباً 28 مقامات پر آج صبح سے چھاپہ ماری جاری ہے۔
واضح رہے کہ Omaxe Builder کے پراجیکٹس ملک کے تقریباً 20 شہروں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان میں نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، دہرادون، لکھنؤ اور چندی گڑھ شامل ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے ان تمام مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محکمہ انکم ٹیکس کی تقریباً 30 ٹیموں نے پیر کی صبح بلڈر کے گھر، کارپوریٹ آفس اور پروجیکٹ آفس میں چھان بین شروع کی۔ اس پورے واقعے پر محکمہ انکم ٹیکس اور کمپنی کی طرف سے ابھی تک کسی طرح کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔