ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر ’نوئیڈا‘ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
آج ضلع میں کورونا وائرس سے متأثر 5 افراد کی تصدیق کیے جانے کے بعد ضلع میں مریضوں کی مجموعی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے۔
ضلع میں اب تک 181 افراد کا علاج بھی کیا جا چکا ہے وہیں اس وبا سے ضلع میں 5 افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔ اس سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
بڑھتی ہوئی تعداد ضلع کے رہائشیوں کے لیے خوف کا باعث بن رہی ہے، لوگ حیران ہیں کہ تمام تر انتظامات کے بعد بھی کورونا کے کیسیز میں اضافہ کیسے ہو رہا ہے؟ تاہم یہ بھی راحت کی بات ہے کہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔