ETV Bharat / city

نوئیڈا: غنڈوں کی املاک پر سرکاری بلڈوذر - criminal satbeer in noida

سندر بھاٹی اور ستویر کی کروڑوں کی املاک اور اثاثہ جات کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے اور اس کے غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

Government
Government
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 3:10 PM IST

کانپور میں وکاس دوبے کے مکان اور املاک کو مسمار اور ضبط کرنے کے بعد یوگی حکومت نے ریاست کے جرائمپیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں نوئیڈا پولیس نے مغربی یوپی میں دہشت کی علامت بن چکے ضلع کے بدنام زمانہ سندر بھاٹی اور اس کے ساتھی ستویر بنسل کے سات کروڑ مالیت کے اثاثے قبضے میں لے لئے ہیں۔

نوئیڈا: غنڈوں کی املاک پر حکومتی بلڈوذر

اس میں دو کروڑ سندر بھاٹی کی جائیداد ہے اور پانچ کروڑ کی جائیداد ستویر بنسل کی بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ستویر کے نام سے چلنے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں جو مختلف فیکٹریوں میں کرایہ پر لگی تھیں۔

سندر بھاٹی نے گاؤں میں ہی تالاب کی اراضی پر قبضہ کرلیا تھا اور اس پر تعمیری کام کرا رہا تھا۔ پولیس نے جے سی بی سے تعمیرات مسمار کردی ہے۔ پولیس کی اس کارروائی کے دوران گاؤں کے لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا۔ گاؤں میں چھ تھانوں کی پولیس موجود تھی۔ رات ہونے کی وجہ سے کاروائی روک دی گئی باقی کاروائی آج کی گئی۔

پولیس نے کاسنہ کوتوالی کے علاقے گھاؤولا گاؤں کے رہائشی اور علاقے کے بڑے غنڈے سندر بھاٹی کی مالی کمر توڑ دی۔ تالاب کی زمین پر یہ غنڈہ قبضہ کرچکا تھا، وہاں باؤنڈری وال تھی اور اس زمین پر مکانات بن رہے تھے۔ پولیس نے جے سی بی سے اس تعمیر کو گرا دیا اور مقبوضہ اراضی کو کھودوایا تاکہ دوبارہ تعمیر نہ ہوسکے۔ پولیس کارروائی سے شرپسندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

بدنام زمانہ سندر بھاٹی فی الحال ہمیر پور جیل میں بند ہے۔ اس کا نیٹ ورک دہلی این سی آر میں فعال ہے۔ وہ سپاری لے کر قتل اور بھتہ وصول کرتا ہے۔اس کے بھائی اور بھتیجا بھی جرائم کی دنیا میں سرگرم ہیں۔ پوروانچل کے اضلاع میں بھی گینگ نیٹ ورک اپنے پیر پھیلا رہا ہے۔

سندر بھاٹی پر کارروائی کے بعد رندیپ اور انیل دوجانہ گینگ پولیس کے راڈار پر ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ستویر بنسل بدنام زمانہ سندر بھاٹی کا قریبی ہے۔ سندر کی مدد سے وہ فیکٹریوں میں ٹرانسپورٹ کے ٹھیکے لیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.