ETV Bharat / city

نوئیڈا: ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی - Readymade garments factory in noida

آتشزدگی میں لاکھوں کا سامان خاکستر ہو گیاہے، آگ بجھانے والے عملے نے پانچ گاڑیوں کی مدد سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

fire
fire
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 1:20 PM IST

دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 5 واقع ایک ایکسپورٹ کمپنی میں اچانک ہوئی آتشزدگی کے بعد چاروں طرف افرا تفری پھیل گئی۔

آتشزدگی کے وقت 15 افراد فیکٹری میں پھنس گئے تھے، جنہیں بعافیت باہر نکال لیا گیا ہے۔

نوئیڈا: ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی
سیکٹر 5 میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری ہے۔ فیکٹری میں، کچے اور تیار شدہ سامان کو تیسری منزل پر ٹن شیڈ کے نیچے رکھا جاتا ہے۔ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں 15 سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے۔ اس واقعے کی اطلاع پولیس اور محکمہ فائر کو دی۔ فائیر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد مکمل طور پر آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران پولیس نے احتاط کے طور پر قریبی فیکٹریوں کو بھی خالی کرا یا۔ آگ لگنے سے ٹن شیڈ میں رکھے لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔آگ لگنے کی جگہ پر چمنی تھی، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ چمنی کی وجہ سے لگی ہوگی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ ایا کمپنی کے پاس فائر این او سی ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.