ETV Bharat / city

گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان - نوئیڈا کے سیکٹر 64 میں ایک گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی

نوئیڈا کے سیکٹر 64 میں ایک گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی کی وجہ سے کروڑوں مالیت کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، آگ کی شدت اس قدر تھی کی دس گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔

fire broke out at a garment company in Noida
گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 5:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 64 میں واقع گارمنٹس کمپنی میں اچانک آتشزدگی کی وجہ سے کروڑوں مالیت کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دس گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

دراصل سیکٹر 64 کے اے 70 میں ریڈینٹ ایکسپورٹ نامی ایک کمپنی واقع ہے۔ محکمہ فائر کے حکام کے مطابق کمپنی میں رات تقریباً 1:30 بجے آگ لگی۔

کمپنی میں لحاف اور تکیے بنائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کرلی۔ آگ بجھانے کے لیے 50 سے زائد فائر اہلکار مصروف عمل رہے۔

بتایا گیا ہے کہ آگ گدے اور کشن کے کپڑوں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔فائر بریگیڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ آگ سے کروڑوں روپے مالیت کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

اسی دوران ہوزری کمپلیکس میں واقع ایک فیکٹری میں بھی آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور محکمہ فائر نے آگ پر قابو بھی پالیا ہے۔ کمپنی کے مالک نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔

Smoke billows from factory fires
فیکٹری میں بھی آگ لگنے کے بعد اٹھتا دھواں

محکمہ فائر اس کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کیا اس کمپنی کے پاس آگ سے بچاؤ کا سامان موجود تھا یا نہیں؟ آیا کمپنی کے پاس این او سی تھا؟ محکمہ فائر بھی اس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کیا وجہ ہے کہ آگ لگی ، آگ نے ایسی سنگین صورت کیسے اختیار کی؟ کیا آلات کام نہیں کر رہے تھے؟ ان کی تحقیقات کے لئے فرانسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.