ETV Bharat / city

بارش نے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کیا - کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا

کسانوں نے واضح کیا کہ جب تک حکومت تینوں قوانین کو واپس نہیں لیتی احتجاج اور تحریک جاری رہے گی۔

Farmers problem
کسانوں کی مشکلات
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:13 PM IST

Updated : Jan 4, 2021, 10:22 PM IST

نئی دہلی کے وگیان بھون میں کسانوں اور حکومت کے درمیان ساتویں راؤنڈ کی مذاکرات بھی ناکام رہی۔ تقریباً چار گھنٹہ تک چلی میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ کسان تو پہلے سے ہی جھکنے کو تیار نہیں تھے لیکن حکومت بھی نہیں جھکی جس سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

کسانوں کی مشکلات

چونکہ نوئیڈا چلہ سرحد پر بیٹھے کسانوں کو اس نتیجہ کی امید تھی۔ اس لئے اب بھی کھلے آسمان میں بارش اور سردی میں اپنے کے ساتھ اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

بارش سے جگہ جگہ پانی بھر گیا اور کسان اپنے بیٹھنے کا انتظام کرتے رہے، بستر اور گدے بارش سے بھیگ گئے۔کچھ کو زکام بھی ہوا کچھ کے ٹینٹ گر گئے، لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے ساتھ اگلی میٹنگ آٹھ جنوری کو ہوگی: تومر

کسانوں نے واضح کیا کہ جب تک حکومت تینوں قوانین کو واپس نہیں لیتی احتجاج اور تحریک جاری رہے گی۔

بارش اور سردی کے باوجود لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔کسانوں کے حق میں عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست کے دوسرے علاقوں سے بھی کسان و دیگر لوگ پہنچ رہے ہیں۔

Last Updated : Jan 4, 2021, 10:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.