ETV Bharat / city

Farmers Protest on Noida Border: کسانوں نے دہلی نوئیڈا سرحد پر کیا احتجاج

اپنی مانگوں کو لے کر نوئیڈا اتھارٹی کے باہر کئی ماہ سے احتجاج کر رہے کسانوں Farmers Protest on Nodia Dehli Highway نے نوئیڈا دہلی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔ جس سے ہزاروں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں کی کوشش سے کسانوں نے جام کو ختم کیا۔

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 8:07 AM IST

Protest farmers in dehli noida border
Protest farmers in dehli noida border

نوئیڈا: 100 سے زائد دنوں سے اپنے مطالبات کو لے کر اتھارٹی کے باہر دھرنا دینے والے نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں کا صبر ٹوٹ گیا۔ مسلسل نظر انداز کئے جانے اور مزاکرات کی ناکامی کے بعد کسانوں نے آج نوئیڈا- دہلی روڈ Dehli Noida Highway سیکٹر-14A کو بلاک کر دیا۔ ہزاروں کسان سیکٹر 14 اے میں اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی رہائش گاہ Farmers Protest outside the Chief Executive Officer's residence اور کیمپ آفس کا گھیراؤ کرنے آئے تھے۔ کسانوں کو سیکٹر کے گیٹ پر ہی روک دیا گیا۔ ایسے میں کسان میں روڈ پر ہی بیٹھ گئے۔ جس سے روڈ پر طویل جام لگ گیا۔ اس سڑک سے ہر گھنٹے میں ہزاروں گاڑیاں دہلی سے نوئیڈا میں داخل ہوتی ہیں۔ پولیس کے سمجھانے کے بعد کسانوں نے جام ختم کیا۔

ویڈیو دیکھیے
صنعتی اور تجارتی مرکز ہونے کی وجہ سے دہلی سے روزانہ 5 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں نوئیڈا میں داخل ہوتی ہیں۔ کسانوں نے چلہ بارڈر Chillah Border کو متاثر کیا۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیوں کو متبادل راستے استعمال کرنا پڑے۔بھارتیہ کسان پریشد کے صدر سکھبیر پہلوان کا کہنا ہے کہ تقریباً تین ماہ ہو گئے ہیں لیکن کسی عوامی نمائندے یا افسر میں ان کے مسائل حل کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ کئی بار عوامی نمائندوں کا گھیراؤ بھی کیا لیکن اس کے بعد بھی کوئی ان کے مسائل کا ادراک نہیں کر رہا۔ سکھبیر خلیفہ کے خلاف اب تک ایک درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ سکھبیر خلیفہ کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران اور پولیس ان کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج کر لیں، وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

دراصل نوئیڈا کے کسانوں کا مطالبہ Demand of Noida Farmers ہے کہ کسانوں کی آبادی کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ 64.7 فیصد اضافی معاوضے کے ساتھ 10 فیصد پلاٹ، دیہی علاقوں میں بلڈنگ رولز کی منسوخی، 5 فیصد پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت، آبائی اور غیر آبائی کا امتیاز ختم کرنا اور تمام دیہات کی ہمہ گیر ترقی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.