ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگرکے گریٹرنوئڈا کی اسی سوسائٹی گیٹ پرسینکڑوں خواتین اور مرد حضرات نے ڈھول نگاڑے اور گلدستےکے ساتھ ان کاخیرمقدم کیا۔
پوری سوسائٹی میں جلوس کے ساتھ جتیندر ناگرایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سماج وادی رہنما راج کمار بھاٹی نے کہا نے کہا دیہی پس منظر سے نکل کر خصوصی طورسے معاشرہ کی بیٹیوں کا ملک اورریاست کے عدالتی نظام میں آناہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی مسٹر رمن پال جی نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ عدالتی نظام جس سے ملک وقوم کی امیدیں وابستہ ہیں۔
مجھے امیدہے کہ جج اندوناگر کو سماج اور ملک کے تئیں قلم کے ساتھ انصاف کریں گی ۔
جج بنی اندوو ناگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انصاف کی فراہمی ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔جس کے حل کےلئے میں متحرک رہوں گی۔
میں نے اپنے فرض کے ساتھ ہمیشہ انصاف کروں گی، انصاف کا حصول اور فراہمی میر ی اولین ترجیح ہوگی ۔