نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں آئی آن ڈیجیٹل زون امتحان سینٹر میں دہلی سب آرڈنینٹ سروس سلیکشن بورڈ ’ڈی ایس ایس ایس بی‘ کے امتحان کے لیے پہنچنے والے امیدواروں نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کردیا جب انہیں اندر امتحان ہال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ کے مطابق امتحانی مراکز میں رپورٹینگ کا وقت صبح ساڑے سات بجے مقرر کیا گیا تھا اور وقت کے مطابق سینٹر کا مرکزی دروازہ آٹھ بجے بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے متعدد امیدوار امتحان دینے سے محروم ہوگئے۔
طلبا کے ہنگامہ کرنے کی وجہ سے موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی اور امیدواروں کو بغیر امتحان دئے ہی واپس بھیج دیا۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ میٹرو اتوار کو تاخیر سے چلتی ہے جس کی وجہ سے انہیں مرکز تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور 5 منٹ کی تاخیر کے بعد بھی انہیں داخلہ نہیں مل سکا جو سراسر ناانصافی اور ڈکٹیٹر شپ ہے۔