ETV Bharat / city

نوئیڈا میں مزید 6 سی ایچ سی بنانے کی تجویز

ضلع گوتم بدھ نگر کے مجسٹریٹ نے شہری علاقوں میں چھ مزید کمیونٹی ہیلتھ مراکز کے قیام سے متعلق حکومت کو تجویز بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔

نوئیڈا میں مزید 6 سی ایچ سی بنانے کی تجویز
نوئیڈا میں مزید 6 سی ایچ سی بنانے کی تجویزنوئیڈا میں مزید 6 سی ایچ سی بنانے کی تجویز
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 8:04 PM IST

نوئیڈا کے کلکٹرٹ آڈیٹوریم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ضلع گوتم بدھ نگر کے مجسٹریٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں نوئیڈا کے شہری علاقوں میں چھ مزید کمیونٹی ہیلتھ مراکز کے قیام کے بارے میں حکومت کو تجویز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ ’’اس وقت شہریوں کو کورونا انفیکشن سے محفوظ بنانے کی غرض سے ویکسینیشن کا اہم پروگرام جاری ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ضلع میں حکومت کے اس اہم پروگرام کو کامیاب بنانے کے مقصد سے مائکرو پلان تیار کرتے ہوئے پروگرام کی نمایاں نگرانی کریں، تاکہ عام شہری کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کر سکیں۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ 21 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جائے گی۔ اس کے لئے جس علاقے میں یہ پروگرام ہونا ہے وہاں وسیع پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہئے۔

مذید پڑھیں: Mob Lynching Case: رکبر خان ماب لنچنگ معاملے میں ایک اور ملزم گرفتار

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں سرکاری راشن فروشوں اور آنگن واڑی کارکنان کا تعاون حاصل کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا جائے۔

اجلاس میں نوئیڈا کے شہری علاقوں میں چھ مزید کمیونٹی ہیلتھ مراکز کے قیام کے بارے میں حکومت کو تجویز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.