نوئیڈا: اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 کے پیش نظر کانگریس پارٹی Congress Party Noida نے جمعرات کو گوتم بدھ نگر کی نوئیڈا سیٹ سے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ پنکھڑی پاٹھک کو ٹکٹ دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ یہاں موجودہ رکن اسمبلی پنکج سنگھ Pankaj Singh MLA سے سخت مقابلہ کریں گی۔ ساتھ ہی بی ایس پی اور ایس پی نے امیدواروں کے حوالے سے ابھی تک اپنے کارڈ نہیں کھولے ہیں۔
دوسری طرف پنکھوری پاٹھک Pankhari Pathak کو پرینکا گاندھی کی مہم 'لڑکی ہوں لڑک سکتی ہوں' کے تحت نوئیڈا اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ نوئیڈا پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پنکھوری دہلی یونیورسٹی Delhi University سے طلبہ سیاست میں سرگرم رہی ہیں، وہ کبھی ایس پی سربراہ اکھلیش یادو Akhilesh Yadav اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو کی قریبی بھی رہ چکی ہیں۔
پنکھوری پاٹھک کانگریس پارٹی کی نیشنل میڈیا پینلسٹ بھی ہیں۔ واضح رہے کہ پنکھوری نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج Hansraj College Delhi سے کیا تھا۔ یہاں سماج وادی پارٹی Samajwadi Party کے اسٹوڈنٹ ونگ سے امیدوار تھیں۔ پنکھوری پاٹھک کے شوہر انل یادو بھی سماج وادی سے کانگریس پارٹی میں آئے ہیں۔ دونوں کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:
پنکھڑی انٹرنیٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ گراس روٹ سیاست میں بھی کافی سرگرم ہیں۔