ETV Bharat / city

کانگریس وفد کو جیل میں قید کسانوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی

کسان اور کانگریس کارکنان مختلف مسائل کے حل کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور انہیں ضمانت نہیں ملی۔

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 3:48 PM IST

The Congress delegation
کانگریس وفد

اترپردیش کے نوئیڈا میں پولیس انتظامیہ کا آمرانہ رویہ بدستور جاری ہے۔ ایک طرف جہاں اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے کسانوں کو زبردستی جیلوں میں ٹھونس دیا گیا وہیں دوسری جانب جیل انتظامیہ جیل میں قید کسانوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دے رہی ہے۔

کانگریس وفد

اتر پردیش کانگریس کمیٹی کا آٹھ رکنی وفد نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کے الزام میں گرفتار کسانوں سے ملاقات کے لیے جیل پہنچا، لیکن جیل انتظامیہ نے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ کل عاپ کے وفد کو بھی نہیں ملنے دیا گیا تھا۔ وفد میں سابق وزرا ستیش شرما، دیپک کمار، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری ویر سنگھ چودھری، نسیم خان، ضلعی صدر منوج چودھری، نوئیڈا صدر شہاب الدین، دنیش اوانہ، للت اوانہ اور پرشوتم ناگر اور چودھری رضوان شامل تھے جو آج ضلع جیل پہنچے۔

واضح رہے کہ کسان اور کانگریس کارکنان مختلف مسائل بشمول آبادی کے تصفیے، بڑھے ہوئے معاوضے کی ادائیگی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور اب تک انہیں ضمانت نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملزموں کی پکڑنے کے لئے نوئیڈا، غازی آباد اور دہلی پولیس کی مشترکہ کاروائی

جیل سپرنٹینڈنٹ ارون پرتاپ سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس انفیکشن کے رہنما خطوط کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملنے کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.