ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں نالے کے پانی کی نکاسی کو لیکر معمولی تنازعہ اچانک خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا جس کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ دادری علاقے کے نئی بستی کا ہے جہاں نالی کی صفائی کو لے کر دو خواتین کے مابین جھگڑا ہوا تھا اور یہ تنازعہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ ایک دوسرے کے اہل خانہ نے فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ کی وجہ سے 3 افراد کو گولی لگی جس میں سے ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔
موقع واردات پر پولیس پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور 8 افراد کو ملزم نامزد کرنے کے بعد دو کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کا کام انجام دے رہی ہے۔ اس وقت گاؤں میں کشیدگی برقرار ہے جس کی وجہ سے پولیس کی ایک بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔