ETV Bharat / city

'بی جے پی کا دورہ اقتدار ختم ہونے کے قریب'

اترپردیش کے نوئیڈا میں سماج وادی پارٹی کارکنان کی میٹںگ منعقد ہوئی، اس موقع پر سینیئر رہنما ونود سویتا نے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسوں سے ملک اور ریاست برباد ہو رہا ہے، جلد ہی ریاست سے عوام بی جے پی کو باہر کردے گی۔

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 12:03 PM IST

BJP's visit is coming to an end: Vinod
BJP's visit is coming to an end: Vinod

نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا کے سیکٹر 51 واقع ہوشیار پور گاؤں میں ایک پروگرام کے دوران سماج وادی پارٹی کے قومی سیکریٹری ونود سویتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ان کے ہمراہ رکن قانون ساز کونسل مہیش آریہ بھی موجود رہے۔ا س موقع پر ونود سویتا نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیوں نے ملک اور ریاست کو برباد کر دیا ہے۔ یہ حکومت ملک سے غربت دور کرنے کے بجائے چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

آج پورا ملک بی جے پی کی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں پسماندہ طبقات کا استحصال کیا جا رہا ہے اور حکومت ان کے حقوق چھین کر ان کے مفادات سے کھیل رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی سب کا احترام کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: صدف چودھری نے یو پی ایس سی میں 23 واں رینک حاصل کیا

ونود نے کہا کہ آج سماجوادی پارٹی کی لہر پورے ملک میں چل رہی ہے اور ریاست کے عوام آئندہ اسمبلی انتخابات میں اتر پردیش سے بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا کام کریں گے۔ اکھلیش یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کی سرکار بنے گی اور ریاست کا سنہری ترقیاتی دور دوبارہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر گری معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے جانچ کا آغاز

روہنی کورٹ فائرنگ: عدالت کی سیکوریٹی سخت کرنے کی ہدایت

موقع پر ایس پی کے مہا نگر صدر مہیندر یادو نے کہا کہ ہم نے جی پی سرکار کو ہٹانے کا کا من بنا لیا ہے۔ موجودہ حکومت نے فرقہ وارانہ کا زہر گھولنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری راگھویندر دوبے، دیویندر اوانا، سریندر گوتم، پھول سنگھ یادو، محمد سلیم، محمد نوشاد، ٹیپو یادو سمیت دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.