ایم ایل اے دھریندر سنگھ نے مزید کہا کہ، 'آج ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں اور اس بہانے ہم ملک کے ان گنت آزادی پسندوں کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔'
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں امرت مہوتسو کے موقع پر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، یقینی طور پر ملک کی وحدت اور سالمیت کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ ان کی انوکھی کوشش ہے اور ہماری آنے والی نسلیں جانیں گی کہ ہم جس کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں اس کے پس پردہ ہزاروں لوگوں کی قربانیاں ہیں جنہوں نے اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے سب کچھ قربان کیا ہے۔
اس موقع پر سی آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ راجیش کمار آریہ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر رودرا کمار سنگھ، انسپکٹر اکھلیش کمار باجپائی، تحصیلدار جیور اکھلیش سنگھ وغیرہ موجود تھے۔