ETV Bharat / city

Farmers Stage Sit-in Against Noida Authority: ناراض کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف دھرنا دیا

اترپردیش کی نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسان ایک بار پھر سے احتجاج کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے Farmers Stage Sit-in Against Noida Authority۔ کسان اس بات سے ناراض تھے کہ انہیں کچھ روز قبل ان کی مانگ کو پوری ہونے کی بات کہی گئی تھی لیکن اتھارٹی کے ذمہ داران مطالبات کو پورا نہیں کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 11:05 AM IST

Against Noida Authority
Against Noida Authority

نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا کے کسانوں نے ایک بار پھر نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے Farmers Protest Against Noida Authority۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی اور افسران نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے انہیں یقین دلایا تھا اور تحریری طور پر کہا تھا کہ وہ کسانوں کے مطالبات نوئیڈا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ میں رکھیں گے Board Metting Noida Authority، لیکن عہدیداروں نے ایسا نہیں کیا۔ جس سے ناراض ہوکر ایک بار پھر کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔

ویڈیو دیکھیے۔
کسان لیڈر سکھبیر پہلوان Farmer Leader Shukhbeer Pahalwan نے بتایا کہ نوئیڈا کے کسانوں نے اتھارٹی کے خلاف 122 دن تک احتجاج کیا، جس کے بعد 30 دسمبر 2021 کی رات نوئیڈا کے کسانوں اور اتھارٹی کے افسران کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اس میٹنگ میں اتھارٹی کے عہدیداروں نے مفاہمتی خط دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بورڈ میٹنگ میں کسانوں کے مسائل رکھیں گے۔ کل 5 جنوری کو نوئیڈا اتھارٹی نے کسانوں کو بورڈ میٹنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن بورڈ میٹنگ نہیں ہوئی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب بورڈ میٹنگ ہی نہیں ہوگی تو کسانوں کے مسائل کیسے حل ہوں گے۔کسانوں کے 4 اہم مطالبات ہیں۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ 1932 کے بعد کی زمین بھی کسانوں کے نام پر رجسٹرڈ کی جائے۔ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ نوئیڈا کے تمام کسانوں کو 10 فیصد پلاٹ دیئے جائیں۔ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ نوئیڈا کے کسانوں کے لیے نقشہ پالیسی کو لاگو نہ کیا جائے اور چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ تمام کسانوں کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے زمین دی جائے۔ ان تمام مطالبات پر کسانوں اور افسران کے درمیان غور و خوض ہوا تھا، جس میں کسانوں کو اتھارٹی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے مسائل اور مطالبات کو بورڈ میٹنگ میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ 5 جنوری کو ہونی تھی، لیکن اتھارٹی نے بورڈ میٹنگ نہیں کی۔ جس سے ناراض ہوکر کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.