ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے معاشرتی صحت سے متعلق سرگرمیاں درہم برہم ہیں، اس مدت کے دوران، حاملہ خواتین اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ تاہم حکومت نے کووِڈ پروٹوکول کے بعد بدھ سے ٹیکہ کاری (ویکسی نیشن) مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نیپال سنگھ نے بتایا کہ مینڈیٹ کے مطابق تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیو سے بچاؤ کی مہم سب سے پہلے دیہی علاقوں میں شروع کی جائے گی، جہاں کووِڈ انفیکشن کے معاملات کم ہیں۔‘‘
مہم کے دوران کووِڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’فی الحال، ریڈ زون علاقوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی۔‘‘
ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر نے بتایا کہ حاملہ خواتین کو ڈھیپیریا (ٹی ڈی) کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا آغاز اپریل میں ہونا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ چھوٹے ہوئے ویکسی نیشن کو جلد سے جلد کیسے مکمل کیا جائے اس پر ایک ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔
اے این ایم، آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویلج ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈے (وی ایچ این ڈی) کے دوران سماجی دوری پر سختی سے عمل کریں۔ اس کے علاوہ وی ایچ این ڈی میں شامل ہونے والے تمام ہیلتھ ورکرز لازمی طور پر ماسک اور دستانے پہنیں گے۔
اے این ایم کے سب مراکز اور آنگن واڑی مراکز کا دورہ کرنے والے مستفید افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چہرے پر ماسک یا کپڑا باندھ کر حفاظتی ٹیکہ کاری کے لئے پہنچیں۔ ’’اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو پھر ویکسی نیشن ممکن نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ایک دوسرے سے کم از کم دو گز کا فاصلہ بنائیں رکھیں۔ حکومتی سطح سے ویکسی نیشن کے دوران کووِڈ پروٹوکول کے حوالے سے تین دن قبل منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ میں تمام اضلاع کو ضروری ہدایات دی گئیں ہیں۔‘‘
وی ایچ این ڈیVHND کیا ہے
ویلج ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈے (وی ایچ این ڈی) ہفتہ میں دو بار بدھ اور ہفتہ کو اے این این سب مراکز اور آنگن واڑی مراکز میں منعقد ہوتا ہے۔ اس میں اے این ایم ، آشا اور آنگن واڑی کارکنان اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاؤں کے گرام پردھان سے لیکر بلاک سطح تک کے عہدیداروں کا تعاون بھی حاصل ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین اور بچوں کو VHND میں ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔