ETV Bharat / city

'اتھارٹی نوئیڈا کے گھروں میں ضروری سامان پہنچائے گی' - نوئیڈا کے کچھ مقامات سیل

کورونا وائرس کے مثبت مریض پائے جانے والے علاقوں کو ضلع انتظامیہ نے ہاٹ سپاٹ نشان زد کر کے اسے سیل کر دیا ہے۔ دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں نوئیڈا اتھارٹی ان تمام ہاٹ سپاٹ علاقوں کو سینیٹائز کرے گی، سیکٹر 5 اور 8 کے جے جے کالونی میں کورونا کے مشتبہ افراد کو محکمہ صحت کی طرف سے قرنطین کر دیا گیا ہے۔

'اتھارٹی نوئیڈا کے گھروں میں ضروری سامان پہنچائے گی'

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 5:54 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایکزیکٹو افسر ریتو مہیشوری کا کہنا ہے کہ سیل شدہ علاقوں میں ہوم ڈیلیوری کی سہولت جاری رہے گی، اتھارٹی کے ذریعہ سوویدھا ایپ اور ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیئے گئے۔

جہاں لوگوں کے فون کرنے کے بعد انہیں راشن، دوائیں، پھل، سبزیاں اور کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔ بتا دیں کہ منتخب کردہ 22 ہاٹ اسپاٹ میں 16 اسپاٹس اتھارٹی کے علاقے میں آتے ہیں۔

کورونا وائرس کے مثبت مریض پائے جانے والے علاقوں کو ضلع انتظامیہ نے ہاٹ سپاٹ کے طور نشان زد کیا ہے، ایسی صورتحال میں نوئیڈا اتھارٹی ان تمام ہاٹ سپاٹ پر صفائی ستھرائی کا کام کرے گی۔

گوتم بود نگر ضلع انتظامیہ نے ایک مربوط کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے، اس کا ہیلپ لائن نمبر 18004 19 2211 ہے، اس ہیلپ لائن نمبر پر کال کرکے ضروری اشیاء جیسے پھل، سبزیاں، دوائیں اور راشن منگوائے جا سکتے ہیں، مربوط کنٹرول روم سے تمام محکمے ایک ساتھ جڑے ہوئے ہیں، یہ کنٹرول روم آل ان ون ماڈل کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.