اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا سے آگرہ تک بنے یمنا ایکسپریس وے پر پیر کی صبح مجموعی طور پر 20 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یمنا ایکسپریس وے پر دھند کے باعث چھ گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں، اسی وقت مشرقی پیرافل پر تقریبا 14 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان
اس حادثے میں ابھی تک کسی کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کچھ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ کچھ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں سڑک حادثات دنکور کوتوالی کے علاقے میں پیش آئے ہیں۔
گریٹر نوئیڈا سے آگرہ تک یمنا ایکسپریس وے سردیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مزید تباہ کن ہوجاتا ہے۔