ETV Bharat / city

یوپی جوڑو مہم میں عآپ کو زبردست پذیرائی: بھوپیندر جادون

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:59 PM IST

عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپندر جادون کا کہنا ہے یوپی جوڑو مہم میں عام آدمی پارٹی کو عوام کی زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ ساتھیوں کے جوش اور لوگوں کی محبت کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ ایک کروڑ ممبر بنانے کا ہدف زیادہ دور نہیں ہے۔

AAP gains popularity in UP Jodo campaign: Bhupinder
یوپی جوڑو مہم میں عآپ کو زبردست پزیرائی: بھوپیندر جادون

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جادون نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی یوپی جوڑو مہم پوری ریاست میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ریاستی انچارج رکن پارلیمان سنجے سنگھ اور ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ کی رہنمائی میں گوتم بودھ نگر ضلع سمیت پورے اتر پردیش میں یہ مہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ آٹھ جولائی کو شروع ہونے والی یہ مہم 8 اگست تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جوش و جذبے کی وجہ سے ضلع میں یہ مہم تیزی سے جاری ہے۔ ساتھیوں کے جوش اور لوگوں کی محبت کو دیکھ کر یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ایک کروڑ ممبر بنانے کا ہدف زیادہ دور نہیں ہے۔

پارٹی کے ریاستی صدر نے بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی یوپی جوڑو مہم نے ریاست میں سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔ پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے ترقیاتی ماڈل اور ریاستی انچارج سنجے سنگھ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لوگ خود ممبر بننے کے لیے آگے آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.