ETV Bharat / city

پندرہ کورونا مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج - کورونا مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج

نوئیڈا میں شاردا اسپتال سے آج 15 کورونا مثبت مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

15 Corona positive patient have been recovered and discharged from Sharda hospital in Noida
پندرہ کورونا مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج
author img

By

Published : May 10, 2020, 10:18 PM IST

رایست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں شاردا اسپتال سے پندرہ کورونا مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے نیز دو مشتبہ مریضوں کو بھی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، گزشتہ رات ان سب کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

کسی بھی اسپتال سے ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں صحتیابی یا ڈسچارج ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔

پندرہ کورونا مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج

اترپردیش حکومت کے نامزد افسر ڈاکٹر دیویندر ورشنے ، ڈی جی ایم ای آفیسر ڈاکٹر گنیندر کمار ، نوڈل آفیسر ڈاکٹر ابھیشیک ترپاٹھی کے ساتھ نیز شاردا یونیورسٹی کے پروفیسر چانسلر وائی کے گپتا اور شاردا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشوتوش نرنجن نے سب کو ڈسچارج لیٹر بھی دیا۔

شاردا اسپتال سے اب تک 49 مثبت مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ 56 مریض زیر علاج ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ بھی جلد صحت مند ہوں گے اور گھر چلے جائیں گے۔
آج مریضوں میں سی آر پی ایف جوان ستیویر بھی 6 بچوں کے ساتھ ڈسچارج ہوئے۔ ان کے چہرے کی خوشی قابل دید تھی۔ ڈاکٹروں ، نرسوں اور ان کی خدمت میں مصروف دیگر ممبران نے پھول نچھاور کرنے کے بعد ہر ایک کو الوداع کردیا۔ شاردا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آشوتوش نرنجن نے کہا کہ ہم مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.