ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں لوگوں میں کورونا کا خوف نظر نہیں آرہا ہے، لوگ احتیاطی تدابیر سے غافل ہیں، عمومی طور پر کہیں چیکنگ بھی نہیں ہو رہی ہے لہذا لوگوں میں بے فکری سے آگئی ہے۔
اس بے احتیاطی کے باوجود کورونا کے کیسز میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے آج 130 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 129 مریضوں کو ڈسچارج بھی کیا گیا۔ اب تک 16268 مریض شفایاب ہوچکے ہیں لیکن آج کورونا سے ایک مریض کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 68 ہو گئی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں اب بھی 1086مریض زیر علاج ہیں۔