اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع کے گل پور سیکٹر کے کھڑی کرماڈا کے علاوہ کرشن گھاٹی سیکٹر میں پاکستان کی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستانی فوج نے پونچھ ضلع کے سرحدی حصے کو نشانہ بنایا ہے۔
جب بھارتی فوج نے جوابی کارروائی کرنی شروع کی تو پاکستانی فوج نے رہائشی علاقے میں گولے برسائے۔
خیال رہے کہ کڑی مانڈا کے باشندے حسین کا گھر بھی پاکستانی گولہ باری کی چپیٹ میں آکر تباہ ہوگیا۔
حالانکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پورے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کی خلاف ورزی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تجارتی تعلقات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
جب یہ گولہ باری شروع ہوئی تو بھارتی ٹرک سامان لے کر پاکستان کی جانب جار رہے تھے۔